آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پرسب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا
اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر کے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شوٹنگ میں مصروف کسی سیٹ پر موجود ہیں اور ٹیم اْن کا میک اپ اور ڈریس ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔اس دوران آمنہ الیاس چھینکتی ہیں اور اْن کی ٹیم اچانک کام کرتے کرتے کچھ دیر کیلئے رْک جاتی ہے اور دوبارہ سے میک اپ شروع کر دیتی ہے جبکہ آمنہ الیاس کو دوبارہ چھینک محسوس ہوتے ہوئے دیکھ کر اْن کی ٹیم دور بھاگنے لگتی ہے ۔آمنہ اپنی میک اپ آرٹسٹ کی جانب پیچھے بھاگ جاتی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پرکچھ صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ کورونا کا مذاق نہ اڑائیں بلکہ اسے سیریس لیں۔