تازہ ترین

معروف فنکار نور محمد لاشاری کی 24ویں برسی

معروف فنکار نور محمد لاشاری کی 24ویں برسی ۔۔۔۔۔۔۔۔ نور محمد لاشاری آج بھی چاہنے والوں کے دل میں زندہ ہیں

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف فنکار نور محمد لاشاری کے پرستار آج ان کی چوبیسویں برسی منا رہے ہیں، مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے نور محمد لاشاری آج بھی لوگوں کے دلوں میں
زندہ ہیں، نور محمد لاشاری کے حالات زندگی :
سندھی اور اردو ڈراموں میں لازوال کردار ادا کرنے والے نور محمد لاشاری چوبیس اکتوبر انیس سو اکتیس کو بھان سعید آباد کے علاقے کوٹ لاشاری میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد وہ محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوگئے اور تدریس کے فرائض انجام دینے لگے نور محمد لاشاری نے استاد بخاری کی ناٹک منڈلی سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا ابتدائی اسٹیج ڈراموں میں بیجل کا نام سرفہرست ہے۔ طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے وابستہ رہنے کے بعد 1967 میں وہ پی ٹی وی سے وابسطہ ہو گئے، معروف ڈرامہ سیریز جنگل،دیواریں، چھوٹی سی دنیا، چاند گرہن، دشت اور ماروی میں اداکاری کرنے والے نور محمد لاشاری یکم فروری انیس سو ستانوے کراچی میں انتقال کر گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close