تازہ ترین

موجودہ حکومت لوگوں کو ماموں بنارہی ہے‘، اداکارہ مشی خان

نامور پاکستانی اداکارہ مشی خان ملک میں بڑھتی مہنگائی اور حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں پر پھٹ پڑیں۔اداکارہ مشی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور ناقص معاشی پالیسیوں پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔مشی خان نے کہا مجھے سمجھ نہیں ا?تی کہ جو موجودہ حکومت ہے وہ اپنی ناہلی کس طرح ثابت کررہی ہوتی ہے یہ کہہ کر کہ مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتیں باہر کے ملکوں امریکا، افریقا، انگلینڈ، روس میں بڑھ گئی ہیں۔ تو آپ زرا وہاں کا لائف اسٹائل بھی دیکھ لیں۔اداکارہ نے کہا باہر کے ممالک میں ملازمائیں بھی گاڑی میں ا?تی ہیں اور برتن دھوکر جاتی ہیں۔ جب کہ یہاں جو مینجر ہے اس بیچارے کو جو تنخواہ ملتی ہے اس میں وہ مہینہ کیسے پورا کرتا ہے یہ اسی سے پوچھ لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close