تازہ ترین

کورونا وبا میں ذمہ دارانہ کردار پر اسدعمر کا میڈیا کو خراج تحسین

کورونا وبا میں ذمہ دارانہ کردار پر اسدعمر کا میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے کورونا کےبارے میں عوامی شعور اجاگر کیا

فاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسدعمر نے کورونا وبا کے دوران ملکی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار پر خراج تحسین پیش کیا ، اسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر صحافیوں نے شرکت کی، ڈی جی این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورائیہ نے صحافیوں کو کورونا صورتحال اور سدباب کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی اسد عمر نے پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباکے دوران ملکی میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جس پر میڈیا کےمشکور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close