کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں نہ رک سکیں
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں نہ رک سکیں , دستگیر میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فیملی سے لوٹ مار
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں نہ رک سکیں، دستگیر میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر فیملی کو لوٹ لیا کراچی کا کوئی بھی علاقہ جرائم پیشہ افراد سے محفوظ نہ رہا، فیڈرل بی ایریا دستگیر میں موٹر سائیکل سوار ملزمان گھر کے سامنے سے فیملی کو لوٹ کر فرار ہو گئے، وارات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چہرے پر ماسک لگائے دو مسلح ملزمان نے خاتون اور مرد سے لوٹ مار کی ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے