آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کابلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ
کور کمانڈر بلوچستان نے آرمی چیف کا استقبال کیا،آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کابلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ
کور کمانڈر بلوچستان نے آرمی چیف کا استقبال کیا،آئی ایس پی آر
آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی
آرمی چیف کی شہداءکےاہلخانہ،مقامی عمائدین اورکسانوں سے بات چیت
عوام کیساتھ مل کرامن اورخوشحالی کاسفرجاری رکھیں گے،آرمی چیف
آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا
زراعت ملکی ترقی میں اہمیت رکھتی ہے،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
پاک فوج گرین پاکستان انیشیٹو میں تعاون جاری رکھے گی،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام کیساتھ مل کر امن اور خوشحالی کا سفرجاری رکھیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا، کور کمانڈر بلوچستان نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور انہیں سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران شہداء کے اہل خانہ، مقامی عمائدین اور کسانوں سے بات چیت بھی کی، آرمی چیف کو پاک فوج کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف کو پاک فوج کی صوبہ میں سماجی، اقتصادی اور زرعی ترقی کے حوالے سے کی گئی کارروائیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے اس موقع پر عمائدین اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو کیلئے فوج کے عزم پر زور دیا، آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔۔۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے، سیکیورٹی کی فراہمی اور بھلائی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، زراعت ملکی ترقی میں اہمیت رکھتی ہے، پاک فوج گرین پاکستان انیشیٹو میں تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، بلوچستان کے بہادر لوگوں پر فخر ہے، یہ بہادر ہر مشکل میں ثابت قدمی سے ڈٹے رہے، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے ساتھ مل کر امن اور خوشحالی کا سفرجاری رکھیں گے۔جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ترقی اور امداد کا عمل جاری رکھے گی جبکہ آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کے لیے ایک اور کیڈٹ کالج بنانے کو بھی سراہا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح کیا اور کالج کے اساتذہ اور طلبا سے بھی ملے۔