تازہ ترین

دہشت گردوں ،ان کے سہولتکاروں کی باقیات ختم کردیں گے آرمی چیف

کور کمانڈز کانفرنس نے دہشتگردی کے خلاف کے جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے حملوں کو جوانوں نے بڑی بہادری سے مقابلہ کیا اور دشمن کو زیادہ نقصان پہنچایا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی گئی ہے ، ایک پر امن ماحول کے حصول تک پہنچ گئے ہیں ،دشمن کی جانب سے اپنے آپ کو منظم کر نے کی کوششوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ،ہم دہشتگردوں ،ان کے سہولتکاروں اور ساتھیوں کاہر صورت میں خاتمہ کرینگے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 247ویں کور کمانڈر کانفرنس بدھ کو جی ایچ کیو میں ہوا جس کی صدارت جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی ۔ کانفرنس کو ملک میں عمومی سکیورٹی صورتحال اور بالخصوص بلوچستان کے حالیہ واقعات سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ شرکاء کو پاکستان کو غیر مستحکم کر نے کی سازشوں کا مقابلہ کر نے سے متعلق اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔کور کمانڈرز کانفرنس نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے بڑی بہادری کے ساتھ ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ۔کانفرنس کے شرکاء نے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے حملوں کو جوانوں نے بڑی بہادری سے مقابلہ کیا اور دشمن کو زیادہ نقصان پہنچایا ۔ آرمی چیف نے اس موقع پر تمام آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا ۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے ۔ جنر ل باجوہ نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی گئی ہے اور آج ہم ایک پر امن ماحول کے حصول تک پہنچ گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کی حمایت سے آرمڈ فورسز مشکل وقت میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دشمن کی جانب سے اپنے آپ کو منظم کر نے کی کوششوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ ہم دہشتگردوں ،ان کے سہولتکاروں اور ساتھیوں کاہر صورت میں خاتمہ کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام کمانڈروں کو اپنے آلہ معیار اور بنیادی تربیت کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ موثر طریقے سے روایتی اور غیر روایتی آپریشنز کو عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close