تازہ ترین

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 20رکنی اسکواڈ پر مشتمل قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ 20رکنی اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی قومی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ۔حارث سہیل، سلمان آغا، سرفراز احمد، صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں جگہ نہیں بنا سکے ۔دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان،عبداللہ شفیق، امام الحق، حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ، افتخار احمد اور محمد رضوان شامل ہیں۔ان کے علاوہ محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی ، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اٹھارہ سال بعد 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر سیریز کھیلی جائیں گی۔ میچز 17ستمبر سے شروع ہوں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close