تازہ ترین

سندھ رینجرز نے نان کسٹم پیڈ اشیا اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی

پاکستان رینجرز سندھ کی کارروائی،،،، سندھ رینجرز نے نان کسٹم پیڈ اشیا اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی،ترجمان سندھ رینجرز

پاکستان رینجرز سندھ نے نان کسٹم پیڈ اشیا اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی، سندھ بلوچستان بارڈر پر کی گئی کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء تحویل میں لے لی گئیں ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے سندھ و بلوچستان کے بارڈر جیکب آباد عبدالجبار چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران نان کسٹم اشیاء کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران تین ہزار پانچ سو بیس کلو گرام چھالیہ ، سگریٹ کے گیارہ ہزار چھ سو پچاس پیکٹ برآمد کئے گئے، چائنا سالٹ کے پچیس بیگز،کپڑے کے اٹھہتر رولز , چار کاریں اور ایک سو ساٹھ ٹائر و دیگر اشیاء بھی برآمد کئے گئے ،ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد شدہ سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close