تازہ ترین

بجلی بریک ڈاؤن،انکوائری مکمل کرلی گئی

غفلت برتنے پرگدوپاورپلانٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر معطل

بجلی بریک ڈاؤن،انکوائری مکمل کرلی گئی,غفلت برتنے پرگدوپاورپلانٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر معطل 

ملک میں بجلی کا بریک ڈاون کیسے ہوا؟ انکوائری مکمل کرلی گئی، غفلت برتنے پر گدو پاور پلانٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کردیا گیاہے۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کے لیے سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کی کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی،یہ رپورٹ وزارت توانائی کو بھیجی گئی ہے، انفرانزک شواہد اکٹھے کیے گئے تو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ڈپٹی ڈائریکٹر الیکٹریکل سوئچ یارڈ فائق حسین شاہ کی غفلت ثابت ہوئی،انکوائری کمیٹی کی سفارش پر ڈپٹی ڈائریکٹر کی معطلی کا آرڈر جاری کردیاگیا ہے۔ کمیٹی نے دو روز پہلے ابتدائی تحقیقات کے بعد گدو پاور پلانٹ کے سات افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا تھا۔ ابتدائی رپورٹ میں ہی یہ بات سامنے آگئی تھی کہ بجلی کا ملک گیر بریک ڈاؤن گدو پاور پلانٹ کے اولڈ یونٹ میں غلط سوئچنگ سے پیدا ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close