تازہ ترین

عمران نیازی جھوٹاہے ،جتھے اورغنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی، راناثناء اللہ

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے پی ٹی آئی مارچ کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ے کہ معیشت تباہ کرنے والامارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ ے کہاکہ عمران نیازی جھوٹا ہے ، جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی ،عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ 2014 میں 126 غنڈہ گردی کی گئی،پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے،عدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائیں گئیں، قبریں کھودیں گئیں ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ 2014 میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں ،عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا ۔ انہوںنے کہاکہ شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close