تازہ ترین

ڈوین جانسن کا چھٹی والے دن کھاناکیا ہوتا ہے؟

مشہور امریکی ریسلر اور ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن (دی راک) کو اگر فلم انڈسٹری کا سب سے فٹ انسان کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ اداکار فٹنس اور کھانے پینے کے لئے اپنی غذائوں کا بیحد خیال رکھتے ہیں۔ف ٹنس اور باڈی بلڈنگ کا بہت زیادہ شوق رکھنے والے ڈوین جانسن صرف جم کی چھٹی کے دن ہی اپنی پسندیدہ اور روز مرہ ڈائیٹ سے ہٹ کر کھانا کھاتے ہیں تاکہ وہ مکمل فٹ رہ سکیں۔ڈوین جانسن نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر وڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بطور چیٹ میل ‘بنانا پینکیکس ‘ کھا رہے ہیں۔اداکار نے مداحوں سے کہا کہ اگر وہ خود بھی اسی طرح کرتے ہیں تو اس دن اچھی اور اپنی پسند کی چیز کھایا کریں۔ڈوین جانسن نے گزشتہ ہفتے بھی اپنے چیٹ میل کی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ چھٹی والے دن کھانے میں میٹھا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔اداکار کی شیئر کی گئی تمام وڈیوز کو ان کے اکائونٹ پر لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close