تازہ ترین

امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے کچھ نہیں رکھا ، عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع کے لیے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہماری حکومت نے قبائلی اضلاع کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے محض 110 ارب کا بجٹ رکھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قبائلی اضلاع کے لوگوں کے لیے 131 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے تھے لیکن شہباز حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز میں کمی، بے گھر افراد کے لیے کچھ مختص نہیں کیا گیا جبکہ ہمارے دیئے گئے گزشتہ بجٹ میں بھی کٹوتی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے مجرموں کی حکومت کی نااہلی اور بدنیتی ظاہر ہورہی ہے۔قبائلی اضلاع کی خصوصی ضروریات کے پیشِ نظرمیری حکومت نے3گنااضافیکیساتھ انکی فنڈنگ131ارب کی۔امپورٹڈحکومت نے بجٹ میں محض110ارب رکھتے ہوئے ترقیاتی بجٹ کم کیاجبکہ بے گھرآبادی کیلئے ایک پائی مختص کی نہ ہی موجودہ بجٹ میں ایک روپیکااضافہ کیا۔اس سے مجرموں کی سرکارکی نااہلی+بدنیتی عیاں ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close