تازہ ترین

صدر مملکت آصف علی زرداری کی چینی سفارت خانے آمد

صدر مملکت آصف علی زرداری کی چینی سفارت خانے آمد
صدر مملکت کی بشام میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہارتعزیت
دکھ کی گھڑی میں چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،آصف زرداری
پاک چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں،صدر مملکت

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا،اس موقع پرصدر مملکت نے بشام میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا صدر مملکت آصف علی زرداری کی سفارت خانے آمد پر چینی سفیر نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پرصدر مملکت کاکہناتھا پاکستانی قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام چینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، دشمن یہ قبول نہیں کر سکتے کہ پاک چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، بہیمانہ فعل میں ملوث مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے، غیر انسانی حملہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی اور مشترکہ اقدار پر حملہ ہے،انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا، پاکستان دہشت گردوں کو خطے میں امن، خوشحالی اور سلامتی کیلئے ہمارے مشترکہ اہداف کو کمزور کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا،دوران ملاقات چینی سفیر نے تعزیت کے لئے سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ اور انسداد ِدہشت گردی میں تعاون بڑھانے، پاکستان میں چینی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا،کہاکہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو پکڑنے کی ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close