تازہ ترین

پرانی سبزی منڈی میں رینجرز اور پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی

رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں چھاپہ مار کربڑی کامیابی حاصل کرلی، بلڈر سے پچاس لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ وار استاد احمد علی مگسی گروپ کے کارندے کو گرفتار کرلیا گیا ہے ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم وسیم بھایا چار ساتھیوں کے ساتھ سات دسمبر دوہزار بیس کو بہادر آباد میں بلڈر کے آفس میں داخل ہوا تھا، اس نے پچاس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا اور دھمکیاں دیں،ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی کی مدد سے ہوئی، ملزم نے پی آئی بی کالونی میں بریانی سینٹر پر فائرنگ کرنے اور بھتہ وصول کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے ملزم کو اسلحہ سمیت مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close