تازہ ترین

ایس ایس پی ریلوے کی قیادت میں پاکستان ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کا فلیگ مارچ

پاکستان ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی جانب سے ایس ایس پی ریلوے کی قیادت میں فلیگ مارچ ، ریلوے پولیس کے افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پاکستان ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی جانب سے جناب ایس ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن وارث کمال صاحب کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا فلیگ مارچ میں ریلوے پولیس کے افسران و جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی فلیگ مارچ ایس ایس پی آفس کراچی سٹی سے ریلوے اسٹیشن کراچی سٹی پہنچا جہاں پر شو آف فورس کرنے کے بعد کراچی کینٹ اسٹیشن جانب روانہ ہوا کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچ کر ریلوے اسٹیشن کراچی کینٹ کی حدود میں فلیگ مارچ اور شو آف فورس کیا گیا اس موقع پر ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے ایس ایس پی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر نفری کی تعداد بڑھا دی گئی ہے مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے کیو آر ایف فورس لگا دی گئی ہے بغیر چیکنگ اسٹیشن حدود کے اندر کسی کو داخل نہیں ہونے دیا جارہا مسافروں کے تحفظ کے لیے بھرپور انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریلوے پولیس کا پہلا ایک بارش ہے جس کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ پاکستان نے ہر وقت اپنے فرض کی ادائیگی کے لیے تیار ہے ریلوے پولیس کے جوان کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close