تازہ ترین

پی سی بی سالانہ ایوارڈز کیلئے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سالانہ ایوارڈز کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بابر اعظم ، فخر زمان ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ، سال کی بہترین ویمن کرکٹر کے لیے عالیہ ریاض ، انعم امین،فاطمہ ثناء اور ندا ڈار کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ حسن علی ، فواد عالم ، شاہین آفریدی ، محمد رضوان پر فارمنس آف دی ایئر کی دوڑ میں شامل ہیں ۔

ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لئے حارث رؤف، محمد رضوان، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی جبکہ ٹیسٹ کرکٹر کے لئے فواد عالم، عابد علی، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی میں مقابلہ ہوگا۔

ایمرجنگ کیٹگری کے لیے چار کھلاڑی نامزد کیے گئے ہیں جن میں ارشاد اقبال ، اعظم خان ، محمد وسیم اورشاہ نواز دھانی شامل ہیں۔

ایمپکٹ فل پرفامنس آف دی ائیر کے لیے محمد رضوان کی بھارت کے خلاف کھیلی گئی 79 رنز کی اننگز نامزد جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی بھی بھارت کے خلاف پرفامنس کو نامزد کیا گیا ہے ، حسن علی اور فواد عالم کی پرفارمنسز بھی ایمپیکٹ فل پرفارمنس کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close