تازہ ترین

پوری دنیا نے کرونا پر قابو پا لیا لیکن پاکستان میں وائرس بڑھتا جا رہا ہے

پوری دنیا نے کرونا پر قابو پا لیا لیکن پاکستان میں وائرس بڑھتا جا رہا ہے،،، این سی او سی عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکا ہے، اسے بند کردیں

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے کرونا پر قابو پا لیا لیکن پاکستان میں وائرس بڑھتا جا رہا ہے،این سی او سی کو بند کردیں کیوں کہ یہ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام آباد میں دو دن پہلے پیمرا کے سابق چئیرمین اور سینیر صحافی ابصار عالم کو پارک میں گولی ماری گئی،آج تک کسی کو پتہ نہیں ہے کہ وہ لوگ کون تھے، یہ واضح معلوم ہوتا ہے کہ اب صحافیوں کو جان کا خطرہ بھی ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ جس طرح یہ واقعہ ہوا اس پر ضروری ہے کہ پارلیمان اس معاملےکواٹھائے اور کل قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا جائے گا،شاہدخاقان نےخدشہ ظاہر کیا کہ قومی اسمبلی کا جو اسپیکر ایوان میں ناموس رسالت ﷺکی بات نہ کرنے دے توامید نہیں کہ وہ صحافت کی بات کرنے دے،کرونا وائرس سے متعلق انھوں نے کہا کہ پاکستان میں خیرات کی ویکسین لگائی جا رہی ہے اور حکومت ایک ٹیکا نہیں خرید سکی، یہ وہ واحد ملک ہے جہاں عوام اپنے پیسے سے ویکسین لگوانے پر مجبور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close