تازہ ترین

عوام کو ریلیف دینے کیلئے بنیادی اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِاعظم کا جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بنیادی اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ان میں ممکنہ حد تک کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ گندم چینی و دیگر اشیاءضروریہ کے سٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالہ سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بنیادی اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے پیشگی انتظامات کئے جا سکیں، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی اور روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے، صوبائی حکومتیں گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پر فوری طور پر غور کریں تاکہ اس کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بنیادی اشیاءضروریہ کی قیمتوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، متعلقہ وفاقی سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بنیادی اشیاءضروریہ مثلاً گندم، چینی، آلو، ٹماٹر، پیاز، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ حد تک کمی لانے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالہ سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب اور خیرپختونخوا کی صوبائی حکومتیں فوری طور پر گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالہ سے تجاویز کا جائزہ لیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کےلئے سرکاری طور پر گندم کی خرید کے اس سال کے اہداف کو دوگنا کیا جائے گا۔ چینی کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کےلئے فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کرے گا تاکہ سرکاری سطح پر چینی کا مناسب ریٹ مقرر کرنے میں مدد ملے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل کے پیش نظر کامرس ڈویژن کو ہدایت کی گئی کہ وہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک طریقہ کار طے کرے تاکہ گھی کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جا سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم، پیاز، ٹماٹر اور دیگر اشیاءکی مشرقی و مغربی سرحدوں کے ذریعے سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنیادی اشیاءضروریہ پر عائد ہونے والے ٹیکس میں کمی لانے کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ اس حوالہ سے لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔ اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامی اقدامات کو مزید تیز اور مو¿ثر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی، صعنت و پیداوار اور کامرس باہمی مشاور ت سے گندم، چینی ، دالوں و دیگر اشیاءضروریہ کی برآمدات و درآمدات کے حوالہ سے تخمینہ جات اور لائحہ عمل پر سفارشات پیش کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو ریلیف دینے کے حوالہ سے بنیادی اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ان میں ممکنہ حد تک کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے تاکہ ان کو بنیادی اشیاءضروریہ مناسب قیمت پر میسر آئیں اور ایسے طبقوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گندم چینی و دیگر اشیاءضروریہ کے سٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالہ سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بنیادی اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے پیشگی انتظامات کئے جا سکیں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی او ر روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیرِاعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پر فوری طور پر غور کیا جائے تاکہ اس کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close