تازہ ترین

سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوں گے، سپریم کورٹ کی رائے

سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوں گے، سپریم کورٹ کی رائے, الیکشن کمیشن شفافیت کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرسکتا ہے،عدالت, الیکشن کمیشن بیلٹ پیپر پر بار کوڈ لگائے یا سیریل نمبر، اٹارنی جنرل

سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے، سپریم کورٹ نے اپنی رائے دے دی اس کے بعد اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی آرڈیننس ختم ہوگیا, سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے نہیں ہوسکتے، سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد چار روز پہلے محفوظ کی گئی رائے دیدی، سپریم کورٹ نے چار ایک کی اکثریت سے رائے دی اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی رائے دی، مونٹاج سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت تمام اقدامات کرسکتا ہے،تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں قراردے چکی ہے کہ سیکریسی کبھی بھی مطلق نہیں ہوسکتی اورووٹ ہمیشہ کے لیے خفیہ نہیں رہ سکتا، ووٹنگ میں کس حد تک سیکریسی ہونی چاہئے یہ تعین کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے , وفاق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے اس ریفرنس کی حمایت کی تھی، سندھ، الیکشن کمیشن ، پیپلزپارٹی اور نون لیگ اوپن بیلٹ کے مخالفین میں شامل تھے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قابل شناخت سینیٹ بیلٹ پیپرکا کہہ دیاہے، اورحکومت جو چاہتی تھی وہ مل گیا، اب یہ الیکشن کمیشن پرہے کہ وہ بیلٹ پیپر پر بار کوڈلگائے یا سیریل نمبر، اب اوپن بیلٹ سے متعلق لایا گیا آرڈینس ختم ہوچکا، اور انتخابات شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے اقدامات کرنے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close