تازہ ترین

سیکیورٹی خدشات، پختونخوا حکومت کا بانی پی ٹی آئی کی حوالگی کا مطالبہ

سیکیورٹی خدشات، پختونخوا حکومت کا بانی پی ٹی آئی کی حوالگی کا مطالبہ
تمام قیدیوں کے لیے مشکلات پیدا کردی گئیں ہیں، بیرسٹر سیف
حکومت کی نااہلی چھپانے کے لیے ڈرامہ بازی ہو رہی ہے،بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عائد پابندیوں سے تمام قیدیوں کے لیے مشکلات پیدا کردی گئیں ہیں، پنجاب حکومت اپنی نااہلی نالائقی اور بانی پی ٹی آئی کے خوف کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف اور اذیت میں مبتلا نہ کرے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے،بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں کام کے بجائے فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں جبکہ خواجہ آصف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اسمبلی میں فضول شوشہ چھوڑتے ہیں، پنجاب میں اپنی حکومت کی نااہلی نالائقی چھپانے کے لیے ڈرامہ بازی ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close