پی آئی اے کے غیر معمولی وزنی فضائی میزبانوں کی شامت آگئی
قومی ایئر لائن پی آئی اے میں غیر معمولی طور وزنی عملے کی شامت آگئی۔چیف ایچ آر آفیسر نے جنرل منیجر فلائٹ سروسز سے موٹے فضائی میزبانوں کی فہرست مانگ لی۔ ان تمام ملازمین کو فہرست کا حصہ بنایا جائے جو مطلوبہ معیار سے زائد وزن رکھتے ہیں۔پہلے بھی پی آئی اے کے طیاروں پر ڈیوٹیاں دینے والے اوور ویٹ ملازمین کی سرزنش کی جاچکی ہے ۔2جنوری 2019 کو پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ سروس نے کیبن کریو کو وزن کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام کیبن کریوز ممبران کو30پونڈ تک وزن برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔موٹے فضائی میزبانوں کو فروری سے جولائی تک5،5پونڈ وزن کم کرنا تھا،30پونڈ سے زیادہ وزنی کیبن کریو ممبران کو طیاروں سے گرانڈ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔