کراچی کے 6 اضلاع میں ویکسی نیشن سینٹر قائم کردئیے گئے
چین کورونا ویکسن پاکستان پہنچ گئی، شہریوں کو ویکسسین لگانے کےلئے کراچی میں انتظامات مکمل کر لئے گئے، شہر کے چھ اضلاع میں ویکیسنیشن سینٹر قائم کردئیے گئے، پہلے مرحلےمیں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکر کو ویکیسن لگائی جائے گی کراچی میں شہریوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کے لئے چھ اضلاع میں ویکسینشن سینٹر قائم کر دئیے گئے،، ایم اے جناح روڈ پر خالق دینا ہال میں قائم سینٹر کا این سی او سی کی ٹیم نے دورہ کیا۔ ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جائے گی، اس کے بعد 60 سال سے کم عمر افراد کو ویکسین لگائی جائے گی ، ویکسینیشن سینٹر کے نگراں ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر فرحت نے کہا کہ 15 کیوبیکل بنائے ہیں جہاں ویکسینیشن کا عمل 12 گھنٹے جاری رہے گا،ای پی آئی پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرم سلطان نے کہا کہ ویکسین منگل تک سندھ پہنچ جائے گی جسے مخصوص درجہ حرارت والی گاڑی میں سینٹرز تک پہنچایا جائے گا۔