تازہ ترین

شہرقائد میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کارروائیاں

اغوا کی واردات میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار

شہرقائد میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کارروائیاں، اغوا کی واردات میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار ،دوسری جانب سندھ رینجرز نے نان کسٹم پیڈ اشیا کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا ، شہر قائد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیراتنگ کردیا

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے کورنگی نمبر پانچ میں کارروائی کرتے ہوئے تین ماہ کی بچی کے اغوا میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق بہادر آباد سے 21 نومبر کو اغوا کی جانی والی تین ماہ کی بچی کو بازیاب کر والیا گیا ہے ملزمہ نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیاہے

دوسری جانب سندھ رینجرز بے ضلع جیکب آباد میں نان کسٹم پیڈ اشیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ ، انڈین گٹکا ، ٹائر اور دیگر اشیا برآمد کرلی حکام کے مطابق برآمد کئے جانے والے سامان کی مالیت ایک کروڑ 48 لاکھ ہے مذید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا

جبکہ اجمیر نگری پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کیا ایس ایچ او اجمیر نگری سلیم جان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ، چھالیہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گرفتار ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث تھے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید قانونی کارروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close