تازہ ترین

این اے 249: تیر چل گیا، جیالوں نے کھلاڑیوں سے نشست چھین لی

این اے 249: تیر چل گیا، جیالوں نے کھلاڑیوں سے نشست چھین لی , تیر نے چنگھاڑے شیر کو خاموش کردیا، قادر مندوخیل کی فتح

پیپلزپارٹی نے این اے دوسوانچاس کراچی کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے تحریک انصاف کو اس کی نشست سے محروم اور چنگھاڑے شیر کو خاموش کردیا، غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جیالے قادر مندوخیل نے سولہ ہزار ایک سو چھپن ووٹ لئے جبکہ لیگی مفتاح اسماعیل پندرہ ہزار چارسو تہتر ووٹ حاصل کرسکے،  بلدیہ ٹاون میں تیر چل گیا، بلا ٹوٹ گیا اور شیرزخمی ہوکر گر پڑا، پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے میدان مار لیا، مونٹاج جیالے قادر خان مندوخیل نے فتح کے جھنڈے گاڑھ دیئے، نون لیگی مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے، ٹی ایل پی کے نذیر احمد تیسرے، پی ایس پی کے مصطفی کمال چوتھے ، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی پانچویں اور متحدہ کے حافظ مرسلین چھٹے نمبر پر رہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کامیابی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تیر سے اتنے شکار، انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ شہر کراچی کس کا؟ بھٹو کا۔ نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن چرایا گیا، ، ووٹ کو عزت مل رہی ہے اور مل کر رہے گی، یہ سیٹ جلد نون لیگ کے پاس آئےگی۔، وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ سارا الزام الیکشن کمیشن پرڈال دیتی ہے، نون لیگ شاید بھول گئی اس بار اس کا مقابلہ حقیقی جمہوری جماعت سے تھا۔ ناصر حسین شاہ نے مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس الیکشن کمیشن جانے کا حق ہے ، اسے ضرور استعمال کریں لیکن پہلے آئیں اور ایک دوسرے کو سلیکٹڈ پی ٹی آئی کی مزید رسوائی پر مبارکباد دیتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close