تازہ ترین

کراچی میں محمود آباد نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دوسرا روز

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہےگذشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور کے ایم سی نے محمود آباد پر آپریشن کا آغاز کیا پہلے مرحلے میں سوفٹ (عارضی) تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں۔۔۔۔محمود آباد نالے پر آپریشن کا دوسرا روز ضلعی انتظامیہ اور کے ایم سی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے آپریشن میں انسداد تجاوزات کا عملہ، ڈیڑھ سو پولیس اہلکار ، پچاس خواتین اہلکار اور 50 رینجرز اہلکار شریک آپریشن میں متوقع مزاحمت کے پیش نظر دو واٹر کینین اور چار اے پی سی بھی موجود رہیں ۔،،

متعلقہ افسران کے مطابق تقریبا ڈیڑھ کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرالیا گیا ہے، آپریشن 4 روز جاری رہے گا بلدیہ عظمی کراچی کے سینئر ڈائریکٹر کاکہنا ہے کہ نالے سے ہر قسم کی انکروچمنٹ ختم کی جا رہی ہے

بشیرصدیقی آپریشن کے موقع پر علاقہ مکینوں اور متاثرین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا،، کچھ متاثرین آپریشن سے مطمئن دکھائی دئیے تو کچھ نے آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا

آپریشن کے پہلے روز منظور کالونی فائر اسٹیشن سے بسم اللہ چوک تک کا علاقہ کلیئر کرالیا گیا دوسرے روز بھی کام جاری رہا، اگلے مرحلے میں پختہ مکانات بھی ختم کیےجائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close