تازہ ترین

کراچی میں 15دن کے مکمل لاک ڈاون پر غور

کراچی میں 15دن کے مکمل لاک ڈاون پر غور  شہر قائد میں کورونا کیسز کی شرح 30 فیصد سے زائد ہوگئی

کراچی میں کورونا کیسز تشویشناک حد تک بڑھ گئے، وبا کا پھیلاو روکنے کیلئے پندرہ روز کے مکمل لاک ڈاون پر غور کیا جانے لگا،  کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تیس فیصد سے بھی زیادہ ہوگئی، طبی ماہرین کی سفارش کے بعد حکام نے مکمل لاک ڈاون پر غور شروع کردیا، جمعہ کو صوبائی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوگا جس میں لاک ڈاون سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا،  محکمہ صحت حکام کے مطابق کراچی میں روزانہ ستر سے اسی مریض وینٹی لیٹر پر آ رہے ہیں، اور اس صورتحال میں گزشتہ سال کی طرح مکمل لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔حکومت نے کراچی میں وبا کنٹرول کرنے کیلئے پہلے ہی کچھ پابندیاں لگائی ہیں، شام چھ بجے دکانیں بند کی جارہی ہیں اور لوگوں کو بھی غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close