تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کے ایم سی کے مالی معاملات سے متعلق اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کو ایک سو ستر ملین روپے دینے کی منظوری دے دی ،وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ کے ایم سی مالی مشکلات کا شکار ہے، اسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے ایم سی کے مالی معاملات سے متعلق اجلاس ہوا وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کے کے ایم سی نومبر اور دسمبر میں سینئر افسران تنخواہ نہیں دے سکی، ہم کے ایم سی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے ،کراچی پورے پاکستان کو چلاتا ہے لیکن کے ایم سی مالی مشکلات کا شکار ہے ،اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کو ایک سو ستر ملین روپے دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close