تازہ ترین

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ تحریک انصاف کی حکومت کا اصل چہرہ ہے،مرتضیٰ وہاب

 

ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ تحریک انصاف کی حکومت کا اصل چہرہ ہے،عمران خان ماضی کی حکومتوں کو ایسی ہی رپورٹس پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں مرتضٰی وہاب نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ پر ردعمل میں کہا کہ رپورٹ نے پی ٹی آئی حکومت کی ایمانداری اور شفافیت کی قلعی کھول دی ہے، رپورٹ پیپلزپارٹی کے وقف کی تائید ہے،مرتضٰی وہاب نے کہا کہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے حکومتی فیصلے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہوتے ہیں، جن سے عوام کو نقصان ہوتا ہے،وزیر اعلٰی سندھ کے مشیر قانون نے مزید کہا کہ ملک کے کرپٹ طبقہ حکومت کے ساتھ ہے، جو نا صرف بیرونی دنیا میں پاکستان کی ساکھ خراب کررہی ہے اور حکومت کے غلط فیصلوں کے باعث عوام کا استحصال ہورہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close