تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس سے 43 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے 43 افراد جاں بحق  ,اموات کی تعداد 13 ہزار 324 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید تینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد تیرہ ہزار تین سو چوبیس ہوگئی، جبکہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد پانچ لاکھ پچانوے ہزار دو سو انتالیس ہوگئی  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سات سو چھیاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ اناسی ہزارچھ سو چون ، سندھ میں دو لاکھ ساٹھ ہزارایک سو پچاس ، خیبر پختونخوا میں چوہتر ہزار چار سو تینتیس ، بلوچستان میں انیس ہزار ایک سو اکتالیس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سوانسٹھ ، اسلام آباد میں چھیالیس ہزار دو سو انتیس، جبکہ آزاد کشمیر میں دس ہزار چھ سو تہتر کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close