تازہ ترین

بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگزیزی نہ تھم سکی، ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں گیارہ پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے جگجوٹ گاوں میں شادی کی تقریب میں شریک گیارہ معصوم شہری زخمی ہوئے، بھارتی فوج نے شادی کی تقریب کو راکٹوں اور بھاری مارٹرز سے نشانہ بنایا، زخمی ہونے والوں میں چھ خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔ شادی کی تقریب میں خاص طور پر خواتین بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج میں اخلاقیات کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے غیر پیشہ
وارانہ اور انسانی حقوق کی صریحا خلاف ورزی کا مظاہرہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close