تازہ ترین

ڈینیئل پرل قتل کیس ،عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم

ڈینیئل پرل قتل کیس ،عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم , سرکاری ریسٹ ہاوس منتقل کیا جائے،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزم کوسخت سیکیورٹی میں سرکاری ریسٹ ہاوس میں منتقل کرنے کی ہدایت بھی کر دی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف حکومت سندھ کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ احمد عمر شیخ عام ملزم نہیں، دہشتگردوں کا ماسٹر مائنڈ ہے، رہا کیا تو غائب ہو جائے گا،وفاق کے پاس اختیار ہے کہ خطرناک ملزمان کو حراست میں رکھ سکے، عدالت نے احمد عمر شیخ کو فوری ڈیتھ سیل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسے دو روز تک عام بیرک میں رکھا جائے، اس کے بعد سخت سیکیورٹی میں سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جائے جہاں اہلخانہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ملزم کے ساتھ رہ سکیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close