تازہ ترین

چھوٹے سے عہدے کیلئے جمہوریت کو نقصان پہنچانا افسوس ناک ہے، مریم نواز

چھوٹے سے عہدے کیلئے جمہوریت کو نقصان پہنچانا افسوس ناک ہے، مریم نواز , زرداری سب پر بھاری والی بات شرمندگی ہے، نائب صدر ن لیگ

مریم نواز نے کہا ہے کہ چھوٹے سے عہدے کیلئے جمہوریت کو نقصان پہنچانا افسوس ناک ہے، سلیکٹ ہونا ہے تو آپ کو عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے، زرداری سب پر بھاری والی بات شرمندگی ہے  پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف لوگ آئین و قانون کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں، دوسری طرف لوگ چھوٹے سے فائدے کیلئے بیانیے کو روند رہے ہیں، چھوٹے سے عہدے کیلئے جمہوری جدوجہد کو بڑا نقصان پہنچایا گیا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا چھوٹا سا عہدہ ہے، اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا عہدہ مل جاتا تو ہم نے کونسی حکومت بنا لینی تھی، آپ کو چھوٹا سا عہدہ چاہیئے تھا تو نواز شریف سے مانگ لیتے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ چھوٹے سے فائدے اور عہدے کیلئے بی اے پی سے ووٹ لے لیا، پہلی بار دیکھا لیڈر آف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا، بولیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ن لیگ، مولانا اور دیگر جماعتیں کافی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close