تازہ ترین

وزیرجیل خانہ جات پنجاب کا مولانا فضل الرحمان کے اسرائیل نامنظور ملین مار چ پر رد عمل

وزیرجیل خانہ جات پنجاب کا مولانا فضل الرحمان کے اسرائیل نامنظور ملین مار چ پر رد عمل،،، مولانا اسرائیل مخالف جذبات کی آڑ میں حکومت کے خلاف سازش کرنا چاہتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان پر اسرائیل مخالف مارچ کی آڑ میں حکومت کے خلاف سازش کا الزام عائد کردیا، کہتے ہیںِ مولانا اسرائیل مخالف جذبات کا غلط فائدہ اٹھاکر منفی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ کراچی میں مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت اسرائیل نامنظور ملین مارچ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اسرائیل سے متعلق واضح موقف کے بعد اسرائیل نامنظور ملین مارچ کا تصور سمجھ سے بالا تر ہے، مولانا اسرائیل مخالف جذبات کا غلط فائدہ اٹھاکر منفی سیاست کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم بار بار واضح کرچکے کہ اسرائیل کو قبول نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close