تازہ ترین

کورونا کی نئی لہر پر حکومت سخت پابندیاں لگاسکتی ہے،اسد عمر کا ٹوئٹ

کورونا کی نئی لہر پر حکومت سخت پابندیا لگا ں لگاسکتی ہے،،،، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا ٹوئٹ

 کورونا کی نئی لہر پر حکومت سخت پابندیا لگا ں لگاسکتی ہے، وفاقی وزیر اسد عمر نے خبر دار کردیا کہتے ہیں، نئی کورونا لہر بہت خطرناک ہے اور مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ مثبت کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اسپتالوں میں روزانہ مریضوں کے داخلے ہورہے ہیں، انتہائی نگہداشت والے افراد بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے اپیل کی کہ لوگ بہت زیادہ احتیاط کریں، اب کی بار کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اور بہت تیزی سے پھیل رہی ہے،قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح ساڑھے سات فیصد سے بھی زائد ہوچُکی ہے، تمام بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد تک پہنچ چُکی ہے، مُلک بھر میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہورہی ہیں، این سی او سی نے صوبائی حکومتوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close