تازہ ترین

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام
کراچی:بلاول بھٹوکی جانب سےخواتین کےعالمی دن کی مبارکباد
پاکستانی خواتین کےجذبے کوسلام پیش کرتاہوں،بلاول بھٹو زرداری
قوم سازی کےعمل میں پاکستانی خواتین کاکرداربےمثال رہا،بلاول بھٹو
یوم عالمی خواتین پران کی گرانقدرخدمات کوتسلیم کریں،بلاول بھٹو
ہم خواتین کےحقوق کےتحفظ کیلئےہمیشہ پرعزم رہے،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم سازی کے عمل میں پاکستانی خواتین کا کردار بے مثال رہا ہے بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج خواتین کا عالمی دن پر ضروری ہے کہ ہم اپنی خواتین کی گرانقدر خدمات کو تسلیم اور حوصل افزائی کریں۔۔۔میری جماعت خواتین کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور خود مختاری کیلئے ہمیشہ پرعزم رہی ہے۔۔۔قائد عوام شہید بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنانے اور تمام شعبوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے بے مثال پالیسیوں کا بنیاد رکھا۔۔۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قائد عوام شہید بھٹو کی سماجی انصاف سے وابستگی ملک میں جامع اور مساوی معاشرے کی بنیاد رکھی۔۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے خواتین کے حقوق میں تاریخی سنگ میل عبور کیا۔۔ ایسا معاشرہ جہاں ہر پاکستانی خاتون کو اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے بااختیار بنایا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close