تازہ ترین

صوبہ سندھ دنیا میں انسانوں کے رہنے کی بد ترین جگہ بن گیا ہے،مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ دنیا میں انسانوں کے رہنے کی بد ترین جگہ بن گیا ہے پارٹی مرکز سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں سفر کر کے خود دیکھ لیں کہ وہاں بجلی ہے نہ پانی ہے، یہ صوبہ یہاں کے مکینوں کیلئے رہنے کے قابل نہیں رہا،مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم پاکستان کی عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، ہماری عدالتیں روزانہ حکومت کے لوگوں کو بلا کرسرزنش کر رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک تبصرہ ہوا کہ سندھ میں جو پیسہ جاتا ہے وہ ڈوب جاتا ہے اور کل کا تبصرہ ہے کہ نیب والے نوے دن کاریمانڈ لیتے ہیں اور ضمانت نہیں ہوتی، یہ بلین ٹریز کہاں لگا دیے ہیں کیا بنی گالہ میں لگا دیے؟،پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے وزیراعلیٰ کو مجبور کیا جائے کہ وہ اختیارات آگے منتقل کریں، صوبے کے اختیارات صرف وزیراعلیٰ ہاؤس تک محدود ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ آمر بن گئے ہیں، اختیارات منتقل نہیں کررہے، وفاق سے ملنےوالا پیسہ وزیراعلیٰ لے کربیٹھ جاتا ہے یہ پیسہ وزیراعلیٰ کانہیں ہے یہ عوام کاپیسہ ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اختیارات کی منتقلی کردیں ،علیحدگی کی تحریکیں دم توڑدیں گی، پی ایف سی ایوارڈ ان وسائل کی تقسیم کا بہترین طریقہ ہے، وزیراعظم اچھی باتیں کرنے کے باوجود عمل نہیں کرسکے جس سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close