تازہ ترین

کراچی :تمام بل بورڈ اورسائن بورڈ ہٹائے جانے کا دعویٰ

کراچی :تمام بل بورڈ اورسائن بورڈ ہٹائے جانے کا دعویٰ , بات غلط ہوئی تو کے ایم سی حکام کو جیل بھیجیں گےسندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے بل بورڈز، سائن بورڈ اور ہورڈنگز نہ ہٹانے پر توہین عدالت سے متعلق کیس کی سماعت کی عدالت نے کے ایم سی کے وکیل سے کہا کہ آپ کا بیان اوپن کورٹ میں ریکارڈ کر رہے ہیں، اگرغلط ثابت ہوا تو آپ کو جیل بھیجیں گے اور اس کو بھی جیل بھیجیں گے جس کے کہنے پر آپ نے بیان دیا، عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،  سندھ ہائیکورٹ نے بل بورڈز، سائن بورڈ اور ہورڈنگز نہ ہٹانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ، کے ایم سی کے وکیل نے کراچی سے تمام بل بورڈز اور سائن بورڈ ہٹائے جانے کا دعوی کردیا  جسٹس عرفان سعادت خان نے ریماکس دیئے کہ شہر سے بل بورڈز کیوں نہیں ہٹاۓ جارہے؟ کے ایم سی کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی سے تمام بل بورڈز اور سائن بورڈز ہٹا دیے گئے ہیں، آغا عطا اللہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پورے شہر میں سائن اور بل بورڈز لگے ہیں، عدالتی عملے میں سے کسی کو ساتھ بھیج دیں وہ خود دیکھ لیں گے، ، اس پر کے ایم سی کے وکیل کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات سے تمام سائن بورڈز ہٹا دیے گئے ہیں، عدالت نے کہا آپ کا بیان اوپن کورٹ میں ریکارڈ کر رہے ہیں، اگرغلط ثابت ہوا تو جیل جائیں گے، نہ صرف آپ بلکہ اس کو بھی جیل بھیجیں گے جس کے کہنے پر آپ نے بیان دیا، عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close