تازہ ترین

ملک میں مہنگائی کانیاطوفان ،بجلی مزید مہنگی ہوگی

پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے یقین دہانی کرادی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگلے مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 6 ہزار ارب روپے رکھا جائے گا، 13سے 1400 ارب روپے کے مزید ٹیکس لگیں گے یاموجودہ ٹیکسوں کی شرح بڑھائی جائے گی جب کہ رواں سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا۔پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہیکہ رواں سال ٹیکس وصولیاں 4600 ارب تک رہیں گی، رواں مالی سال کے3 ماہ میں بجلی کی قیمت میں4 روپے97 پیسے اضافہ ہوگا جب کہ پیٹرولیم لیوی کی مدمیں وصولیاں450 ارب کی جگہ 511 ارب روپے سے زیادہ ہوں گی، اگلے سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 600 ارب روپے سے زیادہ وصولی کی جائے گی۔پاکستان نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ اگلے مالی سال کے بجٹ کا حجم 7ہزار 700 ارب روپے ہوگا، اگلے سال قرض اور قرض پر سود کی ادائیگیوں پر 3100 ارب روپے خرچ ہوں گے، اگلے مالی سال کے دوران ترقیاتی پروگرام کا حجم 627 ارب روپے ہو گا۔پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا حصہ مزید 3 فیصد بڑھایا جائے گا، کھانے پینیکی اشیائ￿ ، ادویات اور تعلیم سے متعلق اشیاء پرٹیکس استثنیٰ ختم کردیاجائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close