تازہ ترین

کراچی میں وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

سندھ حکومت نے شہر کی سڑکوں اور دیواروں پر وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی کی سڑکوں پر وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وال چاکنگ کرنیوالوں کو تین سے6 ماہ سزا و جرمانہ ہوگا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ شاہراؤں دیواروں پر سیاسی نعرے یا تشہیری مواد لکھنا قابل سزا جرم ہوگا، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات پر کارروائی ہوگی، وال چاکنگ پر پابندی کے لیے سٹی کونسل کراچی کی قرارداد بھی منظور کرائی جائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close