تازہ ترین

ناظم آباد سے لاپتہ انابیہ اور ایان کودوسری خالہ کے حوالے کرنے کا حکم

ناظم آباد سے لاپتہ انابیہ اور ایان کودوسری خالہ کے حوالے کرنے کا حکم
مار پیٹ کی وجہ سے گھر سے چلے گئے تھے،بچوں کاعدالت میں بیان
2 سال سے والد کی بچوں سے ملاقات نہیں کرائی جارہی تھی،وکیل
بچوں سے واش روم تک صاف کرائے جاتے تھے،وکیل

کراچی کی مقامی عدالت نے ناظم آباد سے لاپتہ دو کم عمر بہن بھائی انابیہ اور ایان کو دوسری خالہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ کمسن بہن بھائی کی کسٹڈی والد کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نے دونوں بہن بھائی کا سیکشن ایک سو چونسٹھ کے تحت بیان قلم بند کیا جس میں بچوں نے بتایا کہ مار پیٹ کی وجہ سے گھر سے چلے گئے تھے، ہمیں کسی نے اغوا نہیں کیا، ہم اپنی مرضی سے گئے تھے ، بچوں کاکہناہےہ ہم اپنی دوسری خالہ کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، جس خالہ کے ساتھ پہلے رہتے تھے اس کے ساتھ نہیں رہنا،اس دوران بچوں کے والد کے وکیل نے کہا کہ بچوں کو ملازمین کی طرح رکھا جارہا تھا، بچوں سے واش روم تک صاف کرائے جاتے تھے، بچوں کی والدہ ڈھائی سال سے ملک سے باہر ہیں، دو سال سے والد کی بچوں سے ملاقات نہیں کرائی جارہی تھی،عدالت نے بچوں کی کسٹڈی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے بچوں کو خالہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بچوں کی خالہ کو دونوں بچوں کے لیے 5،5 لاکھ روپےجمع کرانےکی ہدایت کردی جب کہ عدالت نے بچوں کے والد کو کسٹڈی کے لیے باقاعدہ عدالت سےرجوع کرنےکی ہدایت کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close