تازہ ترین

گھروں میں ڈکیتیاں کرنےوالا 3رکنی گروہ گرفتار کرلیا

شاہراہ فیصل پولیس کی کارروائی،،، گھروں میں ڈکیتیاں کرنےوالا 3رکنی گروہ گرفتار کرلیا

 شاہراہ فیصل پولیس کی کارروائی، گھروں میں ڈکیتیاں کرنےوالے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرکے قبضےسے اسلحہ، نقدی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔  پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی کے ہدایت پر عمل میں لائی گئی، ملزمان سے ،نقدی،سونے اور چاندی کے زیوارات، اسلحہ ، موبائل فونز اور دیگر چھینی گئی اشیا سمیت موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج ہیں ملزمان متعدد بار وارداتوں میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close