تازہ ترین

عدالت نے عذیر بلوچ کو تین مقدمات میں بری کردیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے تین مقدمات کا فیصلہ سنادیا استغاثہ عذیر بلوچ کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام عدالت نے عذیر بلوچ کو تین مقدمات میں بری کردیا عدالت نے پولیس مقابلہ اقدام قتل ہنگامہ آرائی کے تین مقدمات میں بری کیا گیا ہے شریک ملزمان ان مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں بناء شواہد کے ملزم کو سزا نہیں دے سکتی عدالت پراسیکیوشن ملزم کے خلاف گواہ پیش کرنے میں ناکام ہوئی عدالت ملزم کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو جیل سے رہا کیا جائے عدالت یکم اپریل 2012کو تھانہ کلاکوٹ میں پولیس مقابلہ اقدام قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا قتل ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب عزیر بلوچ و دیگر9ملزمان کلا کوٹ کے علاقے میں موجود تھے پولیس ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پر حملہ کردیا پولیس ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی عبدالوحید زخمی ہوا پولیس پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان گلیوں میں فرار ہوگئے تھے پولیس پولیس پر حملے اور اقدام قتل کا دو مقدمات تھانہ چاکیوارہ میں درج کئے گیے تھے عذیر بلوچ پر 50 سے زائد مقدمات ۔مختلف تھانوں میں درج ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close