تیرہ سالہ بچی کو حراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت
تیرہ سالہ بچی کو حراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ,عدالت نے ملزم عبدالقدیم کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا
تیرہ سالہ بچی کو حراساں کرنے اور غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے سے متعلق کراچی کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ملزم عبدالقدیم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ، سال 2021 میں چائلڈ پور نو گرافی کا پہلا مقدمہ درج کراچی میں قاری جیسے مقدس پیشے کو بدنام کرنے والا ملزم جو چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث تھا گرفتار کرلیا گیا ۔ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ملزم عبدالالقدیم بچی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے پیسوں کا تقاضہ کر رہا تھا ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج کردیا گیا ۔ ملزم کے موبائل سے متاثرہ بچی کی کئی تصاویر بھی ملیں گرفتار ملزم قاری عبدالقدیم بچی کو پڑھانے گھر آتا تھا اور نازیبا حرکات میں ملوث تھا ۔خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے فوری کارروائی کی قاری عبد القدیم کو گلشن اقبال سےگرفتار کر لیا گیا ہے عدالت نےتمام دلائل سننے کے بعد ملزم عبدالقدیم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا