تازہ ترین

کراچی میں بلاول چورنگی پرچینی باشندوں پر بم حملہ ناکام

 کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب چائنیز ریسٹورنٹ کی گاڑی پر موٹرسائیکل سوار مقناطیسی ڈیوائس لگا کر فرار ہوگئے, پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا ، پولیس کے مطابق گاڑی میں ایک چینی باشندہ بھی تھا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آگئی   کراچی کا علاقہ کلفٹن بلاک 2 بڑی تباہی سے بچ گیا..  کلفٹن بلاک ٹو میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان بلاول ہاؤس سے متصل چائنیز ریسٹورنٹ کی چلتی گاڑی پر مقناطیسی ڈیوائس لگا کر فرار ہوگئے ، بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنایا  ایس ایس پی ساوتھ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ون فائیو پر اطلاع ملی تو پولیس فورا وہاں پہنچی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے علاقے کو سیل کردیا گیا۔ گاڑی میں نجی ریسٹورنٹ کے ملازمین سوار تھے.. ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا تھا کہ ڈیوائس دھماکہ کے لئے لگائی گئی تھی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ایک کلو سے زائد بارودی مواد موجود تھا ، ڈی آئی جی ساوتھ جاوید اکبر ریاض نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close