تازہ ترین

وزیراعظم کا ٹرمپ کارڈ استعفی ہے،وزیربلدیات سندھ

وزیراعظم کا ٹرمپ کارڈ استعفی ہے،وزیربلدیات سندھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عمران خان مہمان اداکار کے طور پر یار رکھے جائیں گے، ناصر شاہ

 صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ٹرمپ کارڈ میں استعفیٰ نظر آرہا ہے  ناصر حسین شاہ نے شاہ محمود قریشی کی میڈیا ٹاک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ کی گفتگو میں بے بسی، بوکھلاہٹ اور دماغی خلل واضح تھا، پی ٹی آئی چاروں شانے چت ہونے کے بعد اب جنوبی پنجاب صوبے کے شوشے میں چھپنا چاہتی ہے۔قریشی صاحب اب آپ گھر جانے کی تیاری کریں، صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان خود کو پوپائے دی سیلر مین کا کردار سمجھ کر 27 مارچ کو بڑا اعلان کرنے کی باتیں کررہے ہیں، نہ عمران خان کے پاس پوپائے والا پالک کا ڈبا ہے نہ ہی وہ سمجھ ہے۔ عمران خان سیاسی تاریخ میں مہمان اداکار کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close