تازہ ترین

کسی ادارے کو حق نہیں کہ وہ کراچی کی آبادی کو کم دکھائے

کراچی کی گنتی کو پورا کرنا چاہئے،،، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کی گنتی کو پورا کرنا چاہئے۔ کسی ادارے کو حق نہیں کہ وہ کراچی کی آبادی کو کم دکھائے۔ کراچی کی درست مردم شماری کے لئے بیت المکرم مسجد گلشن اقبال کے قریب جماعت اسلامی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کی مردم شماری کے حوالے سے جماعت اسلامی نے سب سےپہلے آواز بلند کی۔ کسی ادارے کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کراچی کی آبادی کو کم دکھائے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کوئی وزیراعظم سے پوچھے کہ وہ حکومت میں آنے سے پہلے کیا دعوے کرتے تھے،،، اور اب کیا کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close