تازہ ترین

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی تعلیمی اداروں کی بندش کی خبروں کی تردید

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی تعلیمی اداروں کی بندش کی خبروں کی تردید،،، 15مارچ سے تعلیمی اداروں کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے میں پندرہ مارچ سے تعلیمی اداروں کی بندش کی خبروں کی تردید کر دی، سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے  وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے، تمام تعلیمی ادارے پچاس فیصد بچوں کو بلانے کے پابند ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں پنجاب کے کچھ شہروں اور پشاور میں کورونا کیسز کی شرح بڑھنے پر پندرہ روز کے لئے تعلیمی ادارے موسم بہاراں کے چھٹیوں کے لئے کچھ دن پہلے ہی بند کئے گئے ہیں، صوبہ سندھ میں ایسی کوئی تعطیلات نہیں ہوتیں، اگر کسی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کورونا کیسز آتے ہیں تو اس کو بند کیا جائے گا، سعید غنی کا کہنا تھا کہ صوبے میں تعلیمی ادارے پندرہ مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close