تازہ ترین

شیر شاہ میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

شیر شاہ میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق،،، حادثے میں 2بچے بھی زخمی ہوئے،پولیس،،، ڈمپر ڈرائیو ر کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے ، پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا،  تیزرفتاری نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، ٹرالر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا شیر شاہ حب ریور روڈ پر گھی کمپنی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا حادثے میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق اور بچے زخمی ہوگئے

جاں بحق افراد کی شناخت 40سالہ وسیم اور 36 سالہ رضوانہ کے نام سے ہوئی ، زخمیوں میں تین سال کی بچی جنت اور چار سال کا بلال شامل ہے پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ڈمپر قبضے میں لے لیا گیا ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close