تازہ ترین

ایف ٹی سی برج پر فائرنگ سے 2سگے بھائی جاں بحق

مقتولین کو 5گولیاں ماری گئیں

ایف ٹی سی برج پر فائرنگ سے 2سگے بھائی جاں بحق،،،، مقتولین کو 5گولیاں ماری گئیں

کراچی میں فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے، کراچی میں ہنستا بنستا گھر اجڑ گیا، کالا پل سگنل کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سید ساجد حسین اور سید عابد حسین کی جان لے لی، مقتولین کو پانچ گولیاں ماری گئیں، پولیس کو فائرنگ کے مقام سے نائم ایم ایم کے دس خول ملے ہیں ، قتل کئے گئے افراد سگے بھائی تھے اور عدالت میں پیشی کے بعد گھر جارہے تھے ، مقتولین محمودآباد چنیسر گوٹھ کے رہائشی تھے، مقتول عابد کے بیٹے نے باپ اور چچا کےقتل کا الزام چچی کے بھائی اور رشتے داروں پر عائد کرکے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے ماضی میں بھی جھگڑے ہوتے رہے ، ، قتل کئے گئے افراد اور مخالفین ایک دوسرے پر مقدمات درج کراتے رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیکر قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کردی،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close